حیدرآباد،2؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی)، مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2017-18 میں داخلوں کے لیے تیسرے مرحلے کی کونسلنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل، نے بتایا کہ کونسلنگ کا اہتمام 11؍ اگست کو صبح 9 بجے سے آئی ٹی آئی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کیمپس، گچی باؤلی، حیدرآباد میں کیا جائے گا۔داخلوں کے لیے درخواست فارم دفتر آئی ٹی آئی، یونیورسٹی کیمپس یا ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 7؍ اگست مقرر کی گئی ہے۔